ساہیوال(ایس این این) ساہیوال عارف والا روڈ پر چک103۔نو ایل موڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجہ میں ایک20سالہ لڑ کی زاہدہ جاں بحق ،اسکا باپ غلام عباس 50سالہ ، ایک خاتون حلیمہ بی بی اور شبیر32سالہ شدید زخمی ہو گئے۔فیصل آباد ساہیوال روڈ پر قطب شہانہ راوی پل کے قریب ایک موٹر سائیکل اور تیز رفتار کار کی ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار بیو پاری محمد یوسف جاں بحق اور اسکے دو دوست تراب 40سالہ اور مسعود 35سالہ شدید زخمی ہو گئے۔پانچوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے۔ریسکیو1122نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔
