ساہیوال(ایس این این) ساہیوال عارف والہ روڈ پر چک108۔نائن ایل کے قریب چار ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر ایک بیو پاری محمد فیاض فیضی سے مو ٹر سائیکل نمبر5554۔ایس ایل کے اور نقدی دس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔اولڈ ہڑ پہ روڈ پر چک 111۔سیون آر کے قریب بیو پاری دل فراز سے دو ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر نقدی 20ہزار150روپے اور موٹر سائیکل نمبر2554۔اے بی جی چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس ڈیرہ رحیم اور صدر نے دو مقدمات محمد فیاض فیضی اور دل فراز کی مد عیت میں 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔
