ساہیوال، رشوت کا الزام ثابت، اے ایس آئی کو قید اور جرمانے کی سزا

ساہیوال(ایس این این) سپیشل جج انٹی کر پشن ساہیوال محمد عباس نے تھانہ ڈیرہ رحیم کے اے ایس آئی محمد اکرم کورشوت لینے کا جرم ثابت ہونے پر چھ سال قید سخت اور60ہزار روپے جر مانہ کی سزا سنائی ۔عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کومزید ایک سال کی قید بھگتنا ہوگی۔29ستمبر2018کو چک141۔نائن ایل کے ایک کاشتکار محمد احمر سے ایک مقدمہ میں اسے بطور ملزم کو بے گناہ کر نے کیلئے رشوت طلب کی اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد احمر کی اطلاع پر انٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر50ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے محمد اکرم ایس آئی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور مقدمہ161 ت پ اور5.2/47پی سی اے درج کرکے جیل بھیج دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں