ساہیوال، گھریلو جھگڑے، 3 خواتین کی خودکشی

ساہیوال(ایس این این) گھریلو تنازعات پر تین خواتین نے زہر پی کر خود کشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق چک114۔نو ایل کے ہارون کی 25سالہ بیوی مہوش نے خاوند سے جھگڑ کر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔آبادی پیر شاہ بہاولنگر سے مہمان آئی ہوئی صابر کی 25سالہ بیٹی کشور نے والدین سے جھگڑ کرکالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔چک457گ ب کے فیاض کی 25سالہ بیوی ثمینہ نے خاوند سے جھگڑ کر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔مہوش،کشور اور ثمینہ کو بے ہو شی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں تینوں نے میڈیکل ایمر جنسی میں دم توڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں