ساہیوال، پولیس مقابلہ میں ہلاک نوجوان کے ورثا نے جی ٹی روڈ بلاک کردی

ساہیوال(ایس این این) گز شتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان وحید کاٹھیا سکے ورثاء اور دیہاتیوں نے چک9۔گیارہ ایل کے قریب قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر جی ٹی روڈ دونوں اطراف سے بند کر دی احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی تعطل کا شکار رہی ورثاء نے الزام لگایا کہ وحید کا ٹھیا کو ناکہ پر روک کر گولی مار دی گئی کوئی پولیس مقابلہ نہیں ہوا پولیس اور انتظامیہ نے مو قع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انصاف کی یقین دہانی کرا ئی تو مظاہرین نے دو گھنٹے بعد احتجاج ختم کر دیا ۔پولیس ہڑ پہ نے وحید کاٹھیا اور اسکے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف محمد حسین مسعود اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مد عیت میں مقدمہ 186,353,324اور34ت پ اور 13اسلحہ ایکٹ درج کر لیا ہے اور ایف آئی آر میں ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے دو پسٹل30بور ،دو میگزین معہ22گولیاں بھی بر آمد ہوئی ایف ائی آر میں ہلاک ہونے والے ڈاکو وحید کاٹھیا کی موت کو اسکے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں