ساہیوال، اندھیر نگری چوپٹ راج، شہر میں چوریاں عروج پر

ساہیوال(ایس این این) ڈاکو تین بیو پاریوں اور دو دوکانداروں سے نقدی ایک لاکھ 64ہزار400روپے ،چار موٹر سائیکل اور تین موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔بلال مسجد جہاز گرانڈ کے قریب ایک بیو پاری محمد عثمان سے دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر 27ہزار روپے کی نقدی ،ایک موبائل اور موٹر سائیکل بلا نمبری چھین لی اور فرار ہو گئے۔الامن گارڈن میں تین ڈاکوؤں نے پستول تان کر بیو پاری ملک شفقت سے نقدی بیس ہزار روپے ،موٹر سائیکل اپلائیٹ فار اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے۔جی ٹی روڈ پر پل نہر9۔ایل پر تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر بیو پاری حبیب اللہ سے اسکی موٹر سائیکل نمبر6459۔اے سی زیڈ اور نقدی چار سو روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے۔چک82۔سکس آر کے دوکاندار طارق سلطان سے تین ڈاکوؤں نے پستول تان کر نقدی دس ہزار روپے ،موبائل ،موٹر سائیکل اپلائیٹ فار چھین لی اور فرار ہو گئے۔
چک53۔فائیو ایل کے قریب دوکاندار محبوب احمد سے دو ڈاکوپستول تان کر نقدی ایک لاکھ27ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی،غلہ منڈی ،فتح شیرا ور یوسف والہ نے پانچ مقدمات محمد عثمان،ملک شفقت،حبیب اللہ ،طارق سلطان اور محبوب احمد کی مد عیت میں زیر دفعہ392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں