ساہیوال(ایس این این) سی آئی اے سٹاف پولیس نے فرید ٹاؤن میں چھاپہ مار کر پولیس کانسٹیبل ساجد کی قیادت میں ڈکیتی کی وارداتیں کر نے والے خطر ناک گروہ کو گرفتار کر لیا ۔سی آئی اے پولیس نے کانسٹیبل ساجد کے انکشاف پر اسکے تین ساتھی ڈاکوؤں امیر،رمضان اور محمد بشیر کو گرفتار کر لیا ڈاکوؤں کے گروہ نے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے اور انکشاف کیا کہ وہ پولیس کی نیلی بتی والی گاڑی پر راہگیروں کو روک کر وارداتیں کر تے تھے اور ملزم ساجد تھانہ ماچھی وال پولیس کی گاڑی کو ڈرائیو کرتا تھا اور وہ مو قع پا کر ہفتے کے دوران ایک دو وارداتیں کر تے رہتے تھے ۔تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
