ساہیوال(ایس این این) اندرون غلہ منڈی میں ایک محنت کش پلے دار نوجوان سیموئیل کو زہر دے کر قتل کر نے کا انکشاف. پولیس نے پونے تین ماہ بعد ملزموں کے خلاف عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا دو ملزم گرفتارکرلئے۔تفصیلات کے مطابق چک 190۔نائن اے ایل کا سیموئیل مسیح غلہ منڈی میں مزدوری کرتا تھا.کام کے دوران وہ 6مارچ کوپراسرار طور پر بے ہوش ہو گیااور7مارچ کوہسپتال میں دم توڑ گیا ۔پوسٹ مارٹم میں مقتول کی موت زہر دینے سے پائی گئی.جب مقتول سیموئیل کا بھائی اعمانویل مسیح تھانہ غلہ منڈی مقدمہ درج کرانے گیا تو پولیس نے مقدمہ درج کر نے سے انکار کر دیا جس پر اعمانویل مسیح نے سیشن کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی۔ اورعدالت کے حکم پر پولیس غلہ منڈی نے دو ملزموں ندیم مسیح اور محمد طفیل ٹوکا کے خلاف مقدمہ302 ت پ دو ماہ چوبیس یوم کی تاخیر سے درج کر لیا اور دو ملزموں ندیم مسیح اور طفیل ٹوکا کو گرفتار کر لیا ملزموں کے قبضہ سے مقتول کی نقدی اور دیگر اشیاء بھی بر آمد کر لی گئیں۔تاہم قتل کی وجہ معمہ بنی ہوئی ہے۔
