ساہیوال(بیورورپورٹ)چیئرمین تعلیمی بورڈساہیوال محمد شفیق قصوارقرار،انکوائری رپورٹ سیکرٹری کو پیش،بااثرمحمدشفیق نے انکوائری فائل غائب کرادی،بورڈایسوسی ایشن کیخلاف انتقامی کاروائی کاسلسلہ شروع ،وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔چیئرمین تعلیمی بورڈساہیوال محمد شفیق نے اپنے خلاف انکوائری کی فائل غائب کرواکر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔چیئرمین بورڈ محمد شفیق نے شیخ ندیم سپرنٹنڈنٹ کو سٹور برانچ کا انچارج لگا کر اس کی جیب سے چیئرمین بلاک کی غیر قانونی تعمیر،مرمت اور تزئین و آرائش پر پندرہ لاکھ کی رقم خرچ کروا دی،رقم کی واپسی کی ناامیدی اور چیئرمین کی طرف سے مبینہ ذہنی اذیت کی وجہ سے اسے فالج ہو گیا جو اس کی موت کا سبب بنا،ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ساہیوال بورڈ نے چیئر مین محمد شفیق کے خلاف اس بارے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کو درخواست دی،سیکرٹری نے معاملہ کی شفاف چھان بین کے لئے ڈائریکٹر کالجز لاہور کو پروب انکوائری آفیسر مقرر کیا، انکوائری آفیسر نے چیئرمین بورڈ کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے انکوائری رپورٹ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو جمع کروا دی ہے جس کا چیئرمین بورڈ محمد شفیق کو شدید غصہ تھاانکوائری کی فائل غائب کرواکر چیئرمین بورڈ نے انتقامی کاروائیاں شروع کر دی ہیں اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کو حراساں کرنے کے لئے صدر پرویز ڈوگر اور جنرل سیکرٹری میاں غلام قادر کو بلاجواز شوکاز نوٹس جاری کردیا اور ایسوسی ایشن کے عہدیدداروں کے ٹرانسفر کرنے شروع کر دئیے ہیں،ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ساہیوال بورڈ کی وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سے استدعا ہے کہ بورڈ ایسوسی ایشن کے عہدہ داروں اور بورڈ ملازمین کو چیئرمین بورڈ محمد شفیق کی انتقامی کاروائیوں اور ذہنی اذیت سے بچانے کے لئے غائب کروائی گئی انکوائری فائل کو میرٹ پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تا کہ بورڈ کا ماحول پر امن ہو سکے اور ملازمین بلا خوف اپنے دفتری فرائض انجام دے سکیں۔
