ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال شہر کی معروف ترین سٹرک ہا ئی سٹریٹ پر دن دیہا ڑے ڈکیتی، ملزمان سا ڑھے آٹھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ۔ہا ئی سٹریٹ پر واقع گولڈن کارپوریشن پر دن تقریباََ1.25 پر تین مسلح نو جوان ہنڈا CD/125 پر آئے جنہوں نے ماسک اور کیپ پہن رکھے تھے اسلحہ کے زور پر دکاندار اور ملازمین کو یر غمال بنا کر تقریباََسا ڑھے آٹھ لاکھ روپے ،2 عدد اسلحہ لائسنس اور شنا ختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ناکہ بندی کر دی تا ہم ابھی تک ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع نہیں موصول ہوئی،پولیس گرفتاری کے لیے چھا پے ما رہی ہے۔
