ساہیوال، موبائل فون ڈیلر سے 4 لاکھ کے موبائل لوٹ لیے گئے

ساہیوال(ایس این این) کھوکھا بازار کے ایک ہوٹل میں ایک موبائل ڈیلر فرخ اعجاز کو تین نو سر بازوں نے دھوکہ دہی سے چار لاکھ47ہزار روپے کے دو موبائل چھین لئے اور فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایک موبائل ڈیلر فرخ اعجاز کو رانا زوہیب،فر حان،شاہد اور مد ثر سعید نے موبائل کی خریداری کے بہانے ہوٹل پر بلایا اور اس سے دو قیمتی موبائل ایک موبائل دو لاکھ27ہزار روپے مالیت اور ودسرا2لاکھ20ہزار مالیت اپنے پاس رکھ لئے اور اسے قیمت کنفرم کر نے کا بہانہ بنا کر ملزم رفو چکر ہو گئے۔جس پر پولیس تھانہ سٹی نے تینوں ملزموں کے خلاف فرخ اعجاز کی مد عیت میں مقدمہ379اور420ت پ درج کر کے ایک ملزم رانا رانا زوہیب کو گرفتار کر لیا ہے ۔تاہم ابھی تک موبائل بر آمد نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں