ساہیوال، خاتون کی زمین پر قبضہ کی کوشش، 5 افراد گرفتار

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک110۔نائن ایل نواں میل پر ایک خاتون کی اراضی پر قبضہ کے لیے دن دیہاڑے 40 مسلح افراد نے خطر ناک اشتہاری مجرموں کے ہمراہ دھاوا بول دیا او ر اسلحہ سے فائرنگ کر کے گولیوں کی تر تراہٹ سے پورا علاقہ لرز اٹھا ،15کال پر پولیس یوسف والہ نے مو قع پرچھاپہ مارا تو شوکت شوکی،آصف عاصرا ور اسلم کالا نے اراضی پر ٹینٹ لگا کر قبضہ کر رکھا تھا ،پولیس نے ٹینٹ اکھاڑ کر قبضہ میں لے لیا دیگر حملہ آور فرار ہو گئے جبکہ اسلحہ سمیت 5 مسلح افراد گرفتار کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں