ساہیوال(ایس این این) محکمہ پولیس نے کرپٹ افسران کی فہرست جاری کر دی. ساہیوال کے پولیس حق نواز کرپشن میں پہلے نمبر پر قرار دیے گئے ہیں. ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں ساہیوال کے سپیشل برانچ کے اہل کار حق نواز کا پہلا نمبر ہے. ساہیوال کے چند دیگر پولیس اہل کار بھی فہرست مین شامل ہیں. محکمہ پولیس نے رشوت خوری کی بنا پر ان افسران اور اہل کاروں کی جبری ریٹائر منٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
