سکولز کے اوقات کار 7 سے 11 بجے کرنے کا فیصلہ

ساہیوال(ایس این این) محکمہ تعلیم نے گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے پنجاب بھر میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے.بڑھتی گرمی کی وجہ سے سکولوں کا دورانیہ کم کر صبح 7:00 تا 11:00 بجے تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے. تدریسی دورانیے میں کمی کی وجہ سے اب ہفتے میں چار دن کی بجائے پورا ہفتہ کلاسز ہوں گی اور طلباء دو دن کی بجائے دو گروپس کی صورت میں 3، 3 دن کلاسز لیں گے. محکمہ تعلیم نے تفریح، زیرو پریڈ اور اسمبلی پر پابندی برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے. نئے تعلیمی اوقات کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں