ساہیوال، سرکاری اہل کارکا موبائل و نقدی چھین لی گئی

ساہیوال(ایس این این) آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں ایک سرکاری اہل کار حسنین جاوید کو تیس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی پنجاب حکومت کا ایک اہل کار حسنین جا وید بطور انچارج تعینات ہے اور سر کاری الاٹیوں نے اپنے زیادہ تر مکانات کرا یہ پر دے رکھے ہیں اور سر کاری اہل کار محمد امین نے اپنا گھر وسیم کو کرایہ پر دے دیا جس پر فریقین میں پھڈا ہو گیا اور محمد امین نے نشاندہی کی کہ سر کاری اہل کار حسنین جا وید خود تر غیب دے کر گھروں کو کرایہ پر دلواتا ہے جس پر ہنگامہ آرائی ہو گئی اور حسنین جا وید کی چھ افراد نے ٹھکائی کر دی اور اس کا موبائل و نقدی چھین لی. پولیس تھانہ سٹی نے حسنین جا وید کی مد عیت میں چھ ملزموں محمد امین اسکے بیٹے وسیم اور تین نامعلوم ملزموں کے خلاف 148,186,379,506اور149 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور دو ملزموںکو حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں