ساہیوال، 14 کلو میٹر بائی پاس کے فیز 2 کی منظوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت نے ساہیوال شہر کے 14 کلو میٹر طویل بائی پاس کے فیزII کی تعمیر کی باضابطہ منظوری دیدی ہے جس پر اخراجات کا تخمینہ 98کروڑ29لاکھ روپے لگایا گیاھے -یہ منظوری محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب نے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر دی جس پر اگلے مالی سال سے کام کا آغاز ہو جائے گا – یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو نے بتائی- انہوں نے کہا کہ ساہیوال بائی پاس کی کل لمبائی 13.7کلو میٹر ہے اور پہلے فیز میں سرور چوک سے کچی پکی ہڑپہ روڈ تک 9.77 کلومیٹر سٹرک تعمیر ہو کر عوام کے زیر استعمال ہے -اس فیز پر 33کروڑ17لاکھ روپے لاگت آئے تھی جبکہ فیز II کے 3.93کلومیٹر کی منظوری سے بائی پاس مکمل ہو جائے گا۔ دوسرے فیز میں ریلوے اوور ہیڈ برج بھی تعمیر ہو گا جس سے شہر سے گزرنے والی تمام ہیوی ٹریفک بائی پاس کا راستہ اختیار کرے گی۔ تقریباََ14کلومیٹر طویل بائی پاس ایک ارب 31کروڑ روپے کی خطیر رقم سے مکمل ھو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں