ساہیوال، ایل پی جی ٹینکر کی ٹکر،خاتون جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) بیرون لاری اڈہ جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل کو گیس کے ٹینکر کی ٹکر. موٹر سائیکل سوار خاتون کلثوم جاں بحق جب کہ اسکا خاوند محمد اکرم شدید زخمی ہو گیا .ٹینکر کا ٹائر پھٹ جانے سے ٹریلر میں دھماکہ سے آگ لگ گئی ۔بتایا گیا ہے کہ ایک محنت کش محمد قاسم کا باپ محمد اکرم موٹر سائیکل نمبر6622۔ٹی ایس ایل پر اپنی بیوی کلثوم کے ہمراہ شہر سے واپس راجپورہ آرہا تھا کہ اوور ھیڈ برج پرکے پیچھے آنے والے گیس کے ٹریلر نمبر035۔ٹی ایم ایف نے دونوں کو کچل دیا جس سے خاتون کلثوم مو قع پر جاں بحق محمد اکرم شدید زخمی ہوگیا ۔ٹائر پھٹ جانے سے گیس ٹریلر کو آگ لگ گئی اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر نے لگے اور ٹریلر جل کر تباہ ہوگیا ۔ریسکیو1122کی گاڑیوں نے مو قع پر پہنچ کر تین گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔پولیس غلہ منڈی نے ڈرائیور کے خلاف محمد قاسم کی مد عیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈرائیور ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں