ساہیوال، 3 بیوپاری سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی

ساہیوال(ایس این این) ڈاکو تین بیو پاریوں سے ایک لاکھ55ہزار روپے کی نقدی،دو موبائل اور دو موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے۔جی ٹی روڈ پر چک93۔نا ایل بائی پاس پر ایک بیو پاری محمد یٰسین سے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی60ہزار روپے اور مو ٹر سائیکل نمبر9193۔ایس ایل کے چھین لی اور فرار ہو گئے۔جی ٹی روڈ پر چک 3۔چودہ ایل کے قریب تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر دو بیو پاری دوستوں طیب ارشادا ور ضیاء الحق سے نقدی90ہزار روپے ،دو موبائل اور موٹر سائیکل نمبر6023۔اے اے چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس نے محمد یٰسین اور طیب ارشاد کی مد عیت میں دو مقدمات 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں