ساہیوال، بہن سے تعلقات کا شبہ، دوست کے ہاتھوں نوجوان قتل

ساہیوال(ایس این این ) جی ٹی روڈ بائی پاس 134۔نائن ایل موڑ پر ایک 22سالہ نوجوان ندیم بشیر کو مبینہ طور پر اس کے دوست وقار نے گو لی مار کر قتل کر دیا ،ملزم گرفتارکرلیاگیا۔واقعات کے مطابق حمید ٹاؤن ہڑ پہ کے محنت کش ندیم بشیر اور وقارا حمد کی آپس میں دوستی تھی وقار کی بہن ناظمہ ندیم بشیر میں دلچسپی لیتی تھی جس کا وقار کو ان کے ناجائز مراسم کا شبہ ہوگیا اور وقار احمد نے ندیم بشیر کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا اور گزشتہ شام اپنی والدہ کے سول ہسپتال ساہیوال میں داخل ہونے کے بہانے ندیم بشیر کو اپنے ہمراہ موٹر سائیکل پر لیکر آگیا اور ر بائی پاس موڑ پر آج صبح1بجے پسٹل سے گولی مار کر ہلاک کر دیا اور لاش کو وہیں پھینک کر فرار ہو گیا۔پولیس غلہ منڈی نے نوید بشیر مقتول کے بھائی کی مد عیت میں مقدمہ302 ت پ درج کر کے ملزم وقار احمدکو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں