ساہیوال، کورونا کے 5 مریض جاں بحق

ساہیوال(ایس این این ) ڈسٹر کٹ ٹیچنگ ہسپتال کورونا ایمر جنسی میں کورونا میں مبتلا مزید 5افراد جاں بحق ہو گئے. جن میں محلہ راج پورہ کی70سالہ پرواز بی بی،فرید ٹاؤن کے 85سالہ چوہدری ارشاد احمد،کینال کالونی کی53سالہ عطا محمد،پاک پتن کی55سالہ نصرت رضوان اور چک45۔بارہ ایل کا 28سالہ ابو رحمن شامل ہیں ۔اب تک کورونا ایمر جنسی وارڈ میں رواں ماہ کے دوران 60افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔کورونا آئسولیشن وارڈ میں 27مریض دا خل کیے گئے ہیں.جن میں چار پازیٹو ہیں۔ساہیوال میں کورونا کے چار پازیٹومریض دا خل کئے گئے اب تک3263مریض دا خل کئے گئے جن میں2900صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں اور88افراد جاں بحق ہوئے۔یہ بات سر کاری اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں