ساہیوال، پولیس اہلکار سے جھگڑا، پولیس نے قصاب کی چھترول کر دی

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک65۔اے جی ڈی میں پولیس کے اعلیٰ آفیسر کے رشتہ دار رانجھا خاں سے پھڈا لینے پر تین قصاب گرفتار اور تھانہ میں چھترول.واقعات کے مطابق خان کمال کے رانجھا سے قصابوں منیر احمد اختر،محمد عثمان حیدر،محمد نعمان حیدر کا پولیس کے ایک اعلیٰ آفیسر کے رشتہ دار سے گوشت کے لین دین پر پھڈا ہو گیا جس پر رانجھا خاں او ر اسکے ساتھی عثمان کمیانہ کی تین قصابوں نے دوران پھڈا بے عزتی کر دی جس پر پولیس نور شاہ نے پولیس کے اعلیٰ آفیسر کی خوشنودی کے لیے تین قصابوں کو گرفتار کر کے تھانہ میں چھترول کی جس کے بعد رانجھا خاں کی مد عیت میں مقدمہ 506۔بی ت پ درج کر کے تینوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا دیہاتیوں نے پولیس کی طرف سے قصابوں کی چھترول پرشدید احتجاج کیا ہے اور آئی جی پنجاب سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں