ساہیوال، مسافر وین کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد زخمی

ساہیوال(ایس این این ) جی ٹی روڈ پر قادر آباد کے قریب ایک تیز رفتار مسافر وین بے قابو ہو کر در خت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 10مسافر شدید زخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں دو کی حالت نازک ہے۔
زخمیوں میں ثناء اللہ رکھا 25سالہ لاہور،ساحل ثقلین 12سالہ لاہور،فائزہ ثقلین 6سالہ ،مہرین غلام 10سالہ،عنبرین6سالہ،عبد الجبار افتخار 16سالہ،اللہ رکھا 60سالہ،ارشد علی22سالہ،مر تضیٰ ریاض16سالہ شامل ہیں جبکہ دو زخمیوں کو مر ہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا ہسپتال میں دو کی حالت نازک ہے ۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی گاڑیوں نے مو قع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال شفٹ کیا پولیس نے مو قع پر پہنچ کر حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ بابو صابو لاہور کا خاندان لا ہور جا رہا تھا کہ درائیور تیز رفتاری کے سبب وین پر قابو نہ رکھ سکا اور وین درخت سے جا ٹکرائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں