ساہیوال، گھریلو پریشانیوں سے تنگ 4 افراد کی خود کشی

ساہیوال(ساہیوال اپ ڈیٹس) ضلع ساہیوال میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر چار نوجوانوں نے زہر پی کر خود کشی کر لی اور چار جاں بحق۔بیرون لاری اڈہ کے رہائشی عنایت کے 38سالہ بیٹے محمد صابر ،جوہر ٹائون کے عدن کی35سالہ بیٹے زاہد،کچی آبادی کے زیارت خاں کی22سالہ بیٹی سونیا اور نور شاہ کے فلک شیر کی 30سالہ بیوی ریحانہ نے کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔جس کے بعد محمد صابر،زاہد،سونیا اور ریحانہ کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ایمر جنسی لایا گیا جہاں چاروں نے دم توڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں