ساہیوال، ٹریفک حادثات میں دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) یہاں ٹریفک کے حادثات میں دو کمسن بچوں سمیت تین جاں بحق تین شدید زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ نور شاہ گوگیرہ روڈ پر چک45کے قریب ہوا یہاں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک40سالہ خاتون نسرین جاں بحق اور اسکا خاوند جا وید زخمی ہو گیا جبکہ ایک اور موٹر سائیکل کے سوار محمد زبیر اور 8سالہ بچہ اویس شدید زخمی ہو گئے۔دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر8سالہ بچہ ایمر جنسی میں دم توڑ گیا۔ساہیوال پاک پتن روڈ پر پاک پتن چوک کے قریب موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں موٹر سائیکل گر نے سے موٹر سائیکل سوار نادر علی اور اسکا7سالہ بچہ محمد حسن شدید زخمی ہو گئے ۔دونوں کو سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر بچہ محمد حسن زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں