چیچہ وطنی، ساجد ماچھی نامی شخص کی محنت کش لڑکی سے زیادتی

سا ہیوال(ایس این این) تحصیل چیچہ وطنی کے گاؤں113۔بارہ ایل میںمویشیوں کی رکھوالی کیلئے سوئی ہوئی ایک محنت کش لڑکی16سالہ سونیا کی تین افراد نے جبرا آبرو ریزی کی اور فرار ہو گئے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم ساجد ماچھی کو گرفتار کرلیاگیا۔واقعات کے مطابق محنت کش فلک شیر کی16سالہ بیٹی مویشیوں کی رکھوالی کیلئے گھر سے ملحقہ کمرہ میں سوئی ہوئی تھی کہ صبح ساڑھے چار بجے ساجدما چھی اور اسکے دو ساتھی ملزم آگئے اور بچی کو قابو کر کے منہ میں کپڑا ٹھونس کر ہوس کا نشانہ بنایا اور بے ہوش بچی کو پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس صدر نے فلک شیر کی اطلاع پر تین ملزموں کے خلاف مقدمہ376 ت پ درج کرکے ایک ملزم ساجد ماچھی کو گرفتار کر لیا دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں