ساہیوال، شہد کی مکھیوں کا حملہ، نوجوان جاں بحق

سا ہیوال(ایس این این) نواحی گاؤں 74۔ڈی میں ایک18سالہ نوجوان دھولر کو شہد کی مکھیوں کے چھتہ کو چھیڑنا مہنگا پڑ گیا مکھیوں کا حملہ ،نوجوان جاں بحق ہوگیا۔واقعات کے مطابق اسی چک کے محمد شمیرکاشتکار کا بیٹا دھولر شہتوت کے در خت پر چڑھ کر اس نے شہد کی مکھیوں کے چھتہ سے چھیڑ چھاڑ کی اور پھر شہتوت کے نیچے آکر چارپائی پر لیٹ گیا تو شہد کی مکھیوں کے چھتہ کی ہزاروں مکھیوں نے حملہ کر دیا اور اسے کاٹ کھایا جس پر جب اس کے ورثاء نے اسے سنبھالا تو وہ بے ہوش پڑا تھا اور اس کا جسم سوج چکا تھا جس پر دھولرکو فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال شفٹ کیا گیا لیکن اس نے ایمر جنسی میں ہی دم توڑ دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں