ساہیوال، نئی نویلی دلہن شوہر کے ہاتھوں قتل

ساہیوال(ایس این این ) نواحی گاؤں 125۔نائن ایل میں نئی نویلی دولہن پر وین کو خاوند نے تشدد کر کے قتل کر دیا ۔خاوند،سسر اور چچا سسر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج باپ بیٹا گرفتار۔واقعات کے مطابق اسی چک کے فہد کی شادی عرصہ ڈیڑھ ماہ قبل چک100۔نائن ایل کے محمد سرور کی بیٹی پر وین سے ہوئی جسے فہد پسند نہ کرتا تھا جس پر میاں بیوی میں جھگڑا شروع ہو گیاسسر اور چچا نوشیراور عزیز ڈانٹ کر معاملہ ختم کرادیتے ۔
جب عید پر پروین نے میکے جانے کی ضد کی تو اسے خاوند فہد اور سسر نوشیر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور نشہ آور زہریلی دوائی بھی پلا دی جس سے پر وین کی حالت خراب ہو گئی اورپروین کا بھائی اسے ہسپتال لے گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا ۔پولیس تھانہ کمیر نے مقتولہ کے بھائی نصیر احمد کی مد عیت میں مقدمہ302اور34 ت پ درج کر کے باپ بیٹے فہد اور نوشیر کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں