ساہیوال، گیس سلنڈر کی دکان پر ڈاکا

ساہیوال(ایس این این ) گاؤں 52۔فائیو ایل میں ایک دو کاندار جعفر علی کو دو ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر دن دیہاڑے لوٹ لیا۔ڈاکو ایک لاکھ35ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ جعفر اپنے سلنڈروں کی دوکان پر بیٹھا تھا کہ مو ٹر سائیکل سوار ڈاکو آگئے اور اسلحہ کے زورپر لوٹ کر فرار ہو گئے ۔پولیس یوسف والہ نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں