ساہیوال، زمین کے تنازعہ، مسلح افراد کی فائرنگ، 6 افراد زخمی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کےنواحی گاؤں چک بیدی میں ایک بیگھہ زمین کا تنازعہ چار مسلح افراد کی قبضہ کیلئے فائرنگ ایک ہی خاندان کے چھ افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں رانی بی بی،محمد اللہ،محمد یار ،محمد فاضل،محمد عثمان اور مقبول شامل ہیں جب کہ دو زخمیوں رانی بی بی اور محمد یار کی حالت نازک ہے۔زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے ۔ایک بیگھہ زمین کا غلام مر تضیٰ اور محمد امیر کے در میان تنا زعہ چلا آرہا تھا کہ آج غلام مر تضیٰ،غلام مصطفیٰ ،محمد عثمان اور افتخار کاٹھیا نے قبضہ کیلئے آتشی اسلحہ سے مسلح ہو کر دھاوا بول دیا اور گو لیاں بر سا دیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے اس سے قبل حملہ آور پارٹی کے غلام مصطفیٰ کا بھائی ایک بھائی بھی قتل ہو چکا ہے۔پولیس ہڑپہ،پولیس یوسف والہ اور نور شاہ نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی اور چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں