ساہیوال، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)پولیس تھانہ بہادر شاہ کی بر وقت کاروائی،بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سات ارکان زیرحراست،مال مسروقہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق محمد اکرم ولد محمد یوسف نے پولیس کواطلا ع دی کہ ہمراہ عمران،یٰسین ڈھاری پر سوئے ہو ئے تھے کہ سات کس اشخاص مسلح آتشیں اسلحہ ڈھاری پر آئے اور زبر دستی چابیاں لے کر کمرے سے نقدی 7لاکھ روپے اور طلائی زیور13تولے لے کر ہمیں ڈرا دھمکا کر فصل مکئی کی طرف فرار ہو گئے،15پر اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی،شور واویلہ پر دیگر دیہاتی جاگ اٹھے اور ملزما ن کا تعاقب کیاگیا،بارشن کے قریب دیہاتیوں نے ملزما ن کو گھیرا ڈالا توملزمان نے گھیرا توڑنے کے لیے فائرنگ شروع کر دی،دیہاتیوں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ رکنے کے بعد پولیس نے فصل مکئی میں ملزمان کی تلاش کی توتین کس ملزمان اپنے ساتھیوں اور اہل دیہہ کی فائرنگ سے شدید زخمی حالت میں پڑے ہو ئے ملے جن کے ساتھ ان کا اپنا اپنا اسلحہ بھی تھا ملزمان نے اپنا نام و پتہ 1فلک شیر ولد لبھا 2علی شیر ولد لبھا 3محمد خان ولد لبھا اقوام دھریں کھوکھر منڈی احمد آباد خانہ بدوش بتلایا۔دیہاتیوں نے گھیرا ڈالا ہوا تھاجس کی وجہ سے دیگر ہمراہی ملزما ن 1ظفر ولد وریام 2غلام سرور3گاگھی ولد بھوانا 4منا ولد لبھا بھی گرفتار کر لیے۔پولیس نے ملزما ن کے قبضہ سے مال مسروقہ، ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اورپنجاب کے دیگر اضلا ع کی پولیس کو بھی مطلوب تھے۔دیہاتیوں اورپولیس کی کامیاب کاروائی پر عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کارکردگی کو سراہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں