ساہیوال، عید پر ڈاکے، شہری لٹ گئے

ساہیوال(ایس این این) ڈاکو دو بیو پاریوں ،2 دوکانداروں اور میاں بیوی سے نقدی8 لاکھ 19ہزار روپے ،تین موبائل ،موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے،2دوکاندار گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ۔محلہ تلیانوالہ میں ایک بیو پاری شہزاد کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے پستول دکھا کر 8ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔گاؤں 65۔بارہ ایل اڈہ کے قریب چک 58۔بارہ ایل کے میاں بیوی شفقت علی ،مسز شفقت کو تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر دس ہزار روپے کی نقدی اور خاتون سے زیورات مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔چک77۔بارہ ایل کے قریب تین ڈاکوؤں نے مو ٹر سائیکل سوار دو دوکانداروں عبد الرزاق اور خادم حسین کو پسٹل سے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا اور نقدی پانچ لاکھ75ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔دونوں زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال شفٹ کر دیا ہے ۔غلہ منڈی کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک بیو پاری امین سے موٹر سائیکل ،76ہزار روپے نقدی اور موبائل لوٹ لیا ۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر وارداتوں کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں