ہائی سٹریٹ اور دیگر مقامات پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی جاری

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں دکانداروں اورشہریوں نے دفعہ 144 کی پابندی ہوا میں اُڑا دی۔ہائی سٹریٹ پر واقع معروف بیکریز، چرغہ سنٹر، ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ کی دکانوں پر شہریوں کا رش ہے۔شہری ماسک کے بغیر نہ صرف خریداری کرتے نظر آ رہے ہیں بلکہ چرغہ سنٹر کے مالکان نے گلی میں واقع بلڈنگ کے ساتھ ٹینٹ لگا کر کھانے کی سروس بھی شروع کر رکھی ہے. ٹینکی چوک اور گورنمنٹ ہائی سکول کے سامنے واقع بیکریز پر سیکیورٹی گارڈز کے ذریعے خرید و فروخت کا عمل جاری ہے اور دو معروف بیکریز کورونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہیں. اس خلاف ورزی پر انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے. اسٹیڈیم روڈ، جوگی چوک، بیرون لاری اڈہ پر واقع ٹی سٹالز پر بھی ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی. شہر کے سنجیدہ حلقوں کے مطابق مذکورہ بیکریز اور ریسٹورینٹس کے مالکان اثرورسوخ کے مالک ہیں اس لیے اسسٹنٹ کمشنر ان کے خلاف کارروائی سے احتراز برت رہے ہیں جب کہ کمزور دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں