ساہیوال، زمیندار کے 3 کروڑ لوٹنے والے انسپکٹر کا 4 روزہ ریمانڈ

ساہیوال(ایس این این) پولیس صدر نے چک38۔بارہ ایل کے زمیندار خاندان کے پانچ افراد کے اغوا کے الزام میں گرفتار تھانہ صدر او کاڑہ کے سابق ایس ایچ او پولیس انسپکٹر عبد العزیز چیمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ صدر نی4یوم کے مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس صدر کے حوالے کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق 25مارچ کو چک 38۔بارہ ایل میں ایک زمیندار محمد اسلم کے ماموں حاکم ڈوگر کے گھر پر چھا پہ مار کر انسپکٹر عبد العزیز چیمہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ دو کروڑ 99لاکھ روپے کی نقدی 3تولے زیورات لوٹ لئے اور گھر کے پانچ افراد کو بھی اغوا کر لیا تھا۔ایک ماہ دس یوم کی تا خیر سے پولیس نے پولیس انسپکٹر ،چھ اہلکاروں اور 5قصور کے دیگر ا با اثرفراد سمیت 12کے خلاف 365,395 ت پ مقدمہ درج کر لیا تھا اور 5مئی کو پولیس انسپکٹرکو گرفتار کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں