ساہیوال، سوئی گیس ملازم سمیت 3 افراد جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) کرونا سے سوئی نادرن گیس کے اہل کار ندیم سمیت 3 جاں بحق ہوگئے ۔کرونا سے سوئی نادرن گیس کے ملازم 50سالہ ندیم ، 52سالہ شمیم اور 60سالہ ساجدہ سلیم بھی آئسولیشن وارڈ میں دم توڑ گئیں۔اس وقت کورونا وارڈ میں 24مریض زیر علاج ہیں جن میں 6پازیٹو ہیں۔ جبکہ کرونا کے ضلع ساہیوال میں 17نئے کیس آئے اب تک3028مریض لائے گئے جن میں2599کرونا کے مریض صحت یاب ہوگئے ،اور 78افراد جاں بحق ہوئے۔ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا سے مر نے والوں کی تعداد 30ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں