ساہیوال، 30 سالہ شخص نہر میں ڈوب کر جاں بحق

ساہیوال(بیورورپورٹ)نہرمیں نہاتے ہوئے تیس سالہ شخص ڈوب گیا،نعش کی تلاش کیلئے ریسکیو1122کاآپریشن رات گئے تک جاری رہا،گزشتہ روز ایل بی ڈی نہرہڑپہ کے قریب ایک نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا،عینی شاہدین کے مطابق ڈوبنے والے کی عمر تیس سال کے قریب تھی،اطلاع پر ریسکیو1122ساہیوال کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی،نعش تلاش کرنے کیلئے ریسکیوکے ماہرغوطہ خوررات گئے تک آپریشن میں مصروف رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں