ساہیوال، 2 بچوں سے زیادتی، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار

سا ہیوال(ایس این این) ساہیوال میں دو کم سن بچوں کے ساتھ 5 ماہ تک اجتماعی زیادتی، ملزمان بچوں کی زیادتی کی ویڈیو بنا کر جنسی درندگی کا نشانہ بناتے رہے، بچوں کے انکار پر ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی- تفصیلات کے مطابق چک نامہ سیال میں امین سے گلزار نے جبرا زیادتی کر کے ویڈیو بنا کر سو شل میڈیا پرو ائرل کر دی جس پرڈی پی او کے حکم پر پولیس نے ایکشن لے لیا اور ملز م گلزار کو گرفتار کر لیا۔
ملزم گلزار نے کمسن بچے امین سے جبرا زیادتی کی اور پھر اسے رسوا کر نے کے لئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کر دی۔دوسرے واقعہ میں چک99۔سکس آر میں نہر لوئر باری دو آب کے کنارے گیارہ سالہ لڑکا علی رضامویشی چرا رہا تھا کہ ظفر،نصیب علی اور ذیشان نے زبر دستی علی رضا کو قابو کر لیا اور مکئی کے کھیت میں لے جا کر جبرا باری باری زیادتی کی۔پولیس بہادر شاہ اور فرید ٹاؤن نے دو مقدمات 377اور292 ت پ درج کر کے تین ملزموں گلزار،ظفر اور نصیب کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں