ساہیوال، خاوند کو بچاتے ہوئے بیوی گولی کا نشانہ بن گئی

سا ہیوال(ایس این این) خاوند کو بچاتے ہوئے بیوی گولی کا نشانہ بن گئی بیوہ کی اراضی پر قبضہ مافیا کی یلغار مزاحمت پر چچا بھتیجا گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔مراد کے کاٹھیا میں خاوند کو بچانے والی بیوی نسیم بی بی کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا نسیم بی بی کو ہسپتال دا خل کر ادیا ہے جہاں حالت نازک ہے۔نسیم بی بی کے خاوند آصف علی اور شہ روز کاٹھیا میں مزدوری پرجانے کے مسئلہ پر تنازعہ ہوگیا تو شہ روز کاٹھیا نے پسٹل نکال لیا اور گولی چلا دی ۔آصف علی کی بیوی اسے بچاتے ہوئے آگے آگئی اور گولی کا نشانہ بن گئی۔ چک108۔بارہ ایل میں ایک بیوہ خاتون غزالہ شاہین کی 28کنال اراضی پر قبضہ مافیا کو قبضہ سے روکنے کی بناپر 10مسلح افراد محمد خالد،صالح،رشید،یٰسین ،نعمان،کاشف رئوف اور چار نا معلوم مسلح افراد نے آتشی اسلحہ سے فائرنگ کی،گو لیاں لگنے سے بیوہ کا بھائی اظہر نذیر اوربھتیجا محمد شیراز شدید زخمی ہو گئے۔دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے۔پولیس 15 کال کی بنا پرپولیس کی آمد پر ملزم فرار ہو گئے۔پولیس ہڑ پہ اور پولیس صدر نے دو مقدمات 148,427,324اور149 ت پ درج کر کے 6ملزموں شہ زور کاٹھیا ،محمد خالد ،صالح،محمد یٰسین ،نعمان اور کاشف رئوف کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں