ساہیوال، برائلر کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)عید کی آمد کیساتھ ہی ساہیوال میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ساہیوال میں فی کلو 400سے بڑھ گئی،زندہ مرغی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی، فی کلو قیمت میں 40روپے کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق عید کی آمد کیساتھ ہی ملک کے بڑے شہروں کی طرح ساہیوال میں بھی مرغی کا گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، شہر میں مرغی کا گوشت 400روپے کلو سے بڑھ گیا،برائلرگوشت مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 407روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہاہے۔ زندہ مرغی تھوک میں 273اور پرچون میں 281روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔ دکانداروں نے شکوہ کیا ہے کہ فارم سے مرغی مہنگی مل رہی، مرغی کی قیمت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔دیہات میں مرغی کا گوشت 412روپے فی کلو میں دستیاب ہے، زندہ مرغی کی قیمت 285روپے فی کلو ہو گئی۔ زندہ فارمی مرغیوں کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے،شہرمیں زندہ فارمی مرغیاں تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ گئی ہے۔بازاروں میں فل چکن550سے 700میں فروخت ہونے لگا۔ مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ مرغیوں کی پیداوار کم ہونے اور فیڈ مہنگا ہونے کی وجہ سے زیادہ تر پولٹری فارم مالکان نے مرغیوں کی پیداوار کم کر دی ہے جس سے مرغی اور انڈوں کے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے چوزے کا ریٹ 31روپے کی بجائے100روپے تک پہنچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں