ساہیوال، لیگی رہنما کا کارندہ جعلی سند پر نوکری کی پاداش میں گرفتار

سا ہیوال(ایس این این) انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے ساہیوال میڈیکل کالج میں سابق صوبائی وزیر کے کارندے کو بوگس میٹرک کی سند پر ڈرائیور کی نوکری کر نے کے الزام میں مقدمہ درج اور نوکری سے بر طرف کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر ملک ندیم کامران ایم پی اے سابق صوبائی وزیر کے کارندے طاہر مشتاق کو7فروری 2011کو میٹرک کی جعلی سند اور دیگر بوگس کا غذات سندھ کی بنا پر بھر تی کر لیا گیا جو کا غذات بعد میں ملزم نے خود ہی فائل سے غائب کر دئیے ۔
کا غذات سندھ تعلیمی ادارہ اور بورڈ کے ہونے کی وجہ سے 10اکتوبر2019کو تصدیق کیلئے فوٹو سٹیٹ کاپی کی بنیاد پر چیک کرا ئے گئے تو بوگس پائے گئے اور ملزم سر کاری خزانہ کو لاکھوں کا نقصان پہنچاچکا تھا ۔جس پر پر نسپل چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر زاہد کمال کی مد عیت میں مقدمہ 471,468,420 ت پ اور5.2/47پی سی اے انٹی کرپشن ساہیوال نے درج کر لیا ہے ۔ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکااور ملزم کو نوکری سے بر طرف کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں