ساہیوال، محنت کش کو زہر دے کر مار دیا گیا

سا ہیوال(ایس این این) قادر آباد کی رائس ملزمیں ایک محنت کش لال محمد 35سالہ کو زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا ۔پولیس یوسف والہ نے لاش ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور میڈیکل رپورٹ کے بعد ذمہ دار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔
لال محمد کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ لال محمدکے دو لاکھ خرد برد کر نے کیلئے چائے میں زہر دے کر ملزموں نے اسے بے ہوش کیا لیکن لال محمد کی موت واقع ہو گئی ۔اور اسکی لاش کو اسکے گھر108۔نو ایل چھوڑ آئے رائس ملز کی انتظامیہ ملوث ہونے کی وجہ سے خاموش رہی ۔جس پر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعدمزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں