ساہیوال، نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کی عزت لوٹ لی گئی

سا ہیوال(ایس این این ) نواحی گاؤں 120۔نائن ایل میں ہسپتال میں نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر ایک نوجوان لڑ کی شازیہ کی آبرو ریزی مقدمہ درج ملز م عبد الرزاق گرفتار۔واقعات کے مطابق گرین ٹاؤن پاک پتن کی شازیہ کو عبد الرزاق نے سول ہسپتال میں نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر کار میں سوار کر لیا اور ویران جگہ پر لے جا کر کار میں پسٹل تان کر جبرا آبرو ریزی کی اور اسکا دوست نگرانی کرتا رہا۔ بعدازاں دونوں دوستوں نے مل کر لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا- پولیس کمیر نے مقدمہ 376 ت پ درج کر کے ملزم عبد الرزاق کو گرفتار کر لیا۔جبکہ ا سکا ساتھی گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں