ساہیوال، آکسیجن کی عدم فراہمی سے کورونا کا مریض جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں طبی عملے کی غفلت اور آکسیجن کی عدم فراہمی،کورونا کا مریض جاں بحق۔ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں طبی عملے کی مبینہ غفلت اور آکسیجن کی عدم فراہمی کی وجہ سے کل محمد اسلم نامی مریض جاں بحق ہو گیا.مرنے والے محمد اسلم رہائشی 81/5L کی فیملی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم آدھ گھنٹے تک آکسیجن کی فراہمی کے لیے واویلا کرتے رہے.سٹاف نے ہمارے مریض کی فائل گم کر دی اور فائل ملنے تک انتظار کرنے کا کہا گیا،سرکاری میڈیسن کی عدم موجودگی کا بہانہ بنا کر ہزاروں روپوں کی میڈیسن کی پرچی تھما دی گئی اور میڈیکل سٹور کا نام بتا کر متعلقہ دوائیاں لانے کا کہا گیا،متعدد بار اصرار کرنے پر طبی و سیکورٹی سٹاف نے شدت بدتمیزی کا مظاہرہ کیا.نجی سیکورٹی سٹاف نے ہمیں زدوکوب کیا اور ہمیں ہراساں کرتے ہوئے کمرے میں بند کر دیا گیا.بعدازاں ڈیوٹی ڈی ایم ایس کی مداخلت پر رہائی ملی اور ڈیڈ باڈی ہمارے حوالے کی گئی.اسلم کے بھائیکا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی کی موت کا ذمہ دار ہسپتال کے عملے کو سمجھتے ہیں اور انصاف اللہ پر چھوڑتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں