ساہیوال، سرکاری ملازمین کے گھر نقب زنی کی وارداتیں

سا ہیوال(ایس این این) نقب زن سکول ٹیچر اور سر کاری اہل کار کے گھر سے 32لاکھ50ہزار روپے کی نقدی ،زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔حسیب ٹائون سوسائٹی میں ایک سکول ٹیچر نسیم احمد کے گھر سے 25لاکھ روپے کی نقدی ،زیورات جنوبی افریکہ کی کر نسی مالیت ایک لاکھ روپے نقب زن لوٹ کر فرار ہو گئے۔چک95۔سکس آر میں ایک سر کاری اہلکار رشید احمد کے گھر سے چار مسلح افراد چار لاکھ روپے کی نقدی اور ڈھائی لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹائون نے نسیم احمد اور رشید احمد کی مد عیت میں دو مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں