ساہیوال، کورونا کے 28 میں سے 5 مریض جاں بحق

سا ہیوال(ایس این این) ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر آئسو لیشن ایمر جنسی وارڈ کے تین مریض غلام محمد71سالہ،محمد افضل60سالہ،ثمرہ اکبر52سالہ دم توڑ گئے جبکہ میڈیکل ایمر جنسی میں کرونا کے مشتبہ 60سالہ مختاراں بی بی اور61سالہ عبد الرزاق بھی دم توڑ گئے۔اس طرح پانچ مریض جاں بحق ہو ئے آئسو لیشن وارڈ میں کرونا کی28مریض زیر علاج ہیں جن میں کرونا کے پانچ پازیٹو بھی شامل ہیں۔جبکہ میڈیکل ایمر جنسی میں کرونا کے چار مشتبہ بھی دا خل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں