ساہیوال، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زمیندار جاں بحق

سا ہیوال(ایس این این ) نواحی چک63۔فائیو ایل کے قریب ایک کار سوار زمیندار محمد عاشق کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔واقعات کے مطابق چک52۔تھری آر کے زمیندار محمد عاشق اپنے ڈرائیور صابر علی،کزن محمد رمضان اور بیوی شمیم بی بی اپنی کار نمبر4941۔ایل ای ،ایکس ایل آئی میں وہاڑی سے واپس اپنے چک جا رہے تھے کہ چک63۔فائیو ایل کے قریب کار کا ٹائر پنکچر ہوگیا جب ٹائر دیکھنے کیلئے محمد عاشق کار سے نیچے اترا تو تین ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس یوسف والہ نے بیوہ شمیم بی بی کی مد عیت میں اسکے خاوند محمد عاشق کے قتل کا مقدمہ 302اور34 ت پ درج کر لیا ۔تاہم نا معلوم ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں