ساہیوال، ڈکیتی کی وارداتیں، 15 لاکھ و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

سا ہیوال(ایس این این) ڈاکو سر کاری اہل کار ، اسکی بیٹی اور سات بیو پاریوں سے نقدی 15لاکھ83ہزار روپے،دو موٹر سائیکل اور تین موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ایک بیوپاری کو ڈاکوئوں نے گولی بھی مار دی ۔طارق بن ذیاد کالونی میں سیر کر نے والے باپ بیٹی سر کاری اہل کار زاہد اقبال اور مس ہداکو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے پستول تان کر ڈیڑھ لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔
حبیب ٹائون میں سجاد حسین بیو پاری سے اسکی موٹر سائیکل نمبر اپلائیٹ فار اور نقدی 3ہزار روپے پستول تان کر دو ڈاکوئوں نے چھین لی اور فرار ہو گئے۔ہڑ پہ شہر ہڑ پہ اسٹیشن روڈ پر پل نہر لوئر باری دو آب پر ایک بیو پاری محمد سجاد سے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی چار لاکھ50ہزار 900روپے چھین لی اور فرار ہو گئے۔چک48۔فائیو ایل کے قریب ایک بیو پاری افضل شمشاد سے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی42 ہزار روپے لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔ساہیوال پاک پتن روڈ پر پل سکھ بیاس پر ایک بیو پاری محمد سعید سے تین داکوئوں نے پستول دکھا کر موٹر سائیکل نمبر985۔ایس ایل کے اور نقدی52ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے۔چک135۔بارہ ایل کے قریب ایک پولٹری ڈیلر محمد طیب سے اسکی گاڑی کے ڈرائیور اور ڈیلر سی7لاکھ46ہزار روپے کی نقدی پستول دکھا کر تین مو ٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے لوٹ لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔
ساہیوال عارف والہ روڈ پر چک117۔نائن ایل کے بیو پاری محمد شہزاد کو گولی مار کر لنک نہر پر سے ڈاکو نقدی 15ہزار روپے اور دو موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔زخمی محمد شہزاد کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اولڈ ہڑ پہ روڈ پر چک 99۔سکس آر کے قریب دو ڈاکوئوں نے ایک بیو پاری اللہ دتہ سے نقدی ایک لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے۔پولیس فتح شیر،فرید ٹائون ،ہڑ پہ،یوسف والہ ،کمیر اور صدر نے زاہد اقبال،سجاد حسین ،محمد سجاد،افضل شمشاد،محمد سعید ،محمد طیب،محمد شہزاد ،اللہ دتہ کی مد عیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں