ساہیوال، باپ کے ہاتھوں سگی بیٹی کا ریپ، ملزم گرفتار

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں کمیر پولیس نے گاؤں 155/9 ایل میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنی بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا،مشتبہ ملزم ایک دہاڑی دار مزدور ہے جس کے 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں۔پولیس کو 15 پر شکایت گزار کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی جس کا کہنا تھا کہ اس کے والد اس کی 15 سالہ بہن کا ریپ کر کے فرار ہوگئے ہیں۔شکایت گزار کے مطابق اس کی متاثرہ بہن ایک کمرے میں اکیلی تھی جبکہ گھر کے دیگر افراد برآمدے میں سورہے تھے جب والد نے اسے ریپ کا نشانہ بنایا۔تفتیشی افسر سب انسپکٹر بشیر احمد نے بتایا کہ ابتدائی طبی رپورٹ میں لڑکی کا ریپ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب پولیس ڈی این اے رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔پولیس تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ لڑکی کے رشتے کے معاملے پر باپ اور بیٹوں کے درمیان تنازع تھا۔لڑکی کا والد اپنی ایک بیٹی کی شادی اپنے بھتیجے سے کرنا چاہتا تھا جبکہ بیٹے کہیں اور رشتے کے لیے اصرار کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں