ساہیوال، ٹرانسپورٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، کئی گاڑیاں بند

ساہیوال(بیورورپورٹ)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یٰسین کی کورونا لاک ڈاؤن ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مختلف سڑکوں پرناکہ بندی،ہفتہ و اتوار پبلک ٹرانسپورٹ نقل و حمل پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر5بسیں اور7ویگنیں پبلک ٹرانسپورٹ/مسافر کوچز کو بند اورمتعددکو جرمانہ عائد کیا۔بشیراحمد ناصراورسب انسپکٹر فہیم سمیت دیگرمتعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یٰسین نے کہا کہ این سی او سی کی جانب سے کورونا حفاظتی گائیڈ لائن کے تحت ہفتہ میں دو یوم پبلک ٹرانسپورٹ کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی عائد ہے جس کے تحت تمام مسافر ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کے روز ایک صوبہ سے دوسرے صوبہ میں داخل نہیں ہو سکتے۔صوبائی سیکرٹری نعیم بخاری،ڈپٹی کمشنربابربشیر اورحکومتی کی ہدایت پر ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر12گاڑیوں کو بند کیاگیا جبکہ لوکل ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور ماسک کا استعمال نہ کرنے پربھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے دوران چیکنگ مسافروں کوتلقین کی کہ وہ ماسک استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔انہوں نے ضلع کے تمام بس اور ویگن اسٹینڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور مسافروں کو ماسک کی افادیت سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں