ساہیوال، ڈینگی مہم کے لیے کورونا کے دوران بھی سکول کھولنے کا حکم

ساہیوال(ایس این این)ساہیوال میں کورونا کی شدت کے باوجود سکول سربراہان کو ڈینگی ایکٹیوٹی کے لیے سکول کھلے رکھنے کا حکم نامہ جاری. کورونا کی وجہ سے بھی سکول بند نہ کیے جائیں. سیکرٹری ایجوکیشن اور سی ای او ایجوکیشن ساہیوال نے سکول سربراہان کو گائیڈ لائنز جاری کر دیں. سکول بند ہونے یا ڈینگی ایکٹیو ٹی نہ ہونے پر سکول سربراہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی. اساتذہ کی جانیں خطرے میں‌پڑ گئیں. ایک طرف وزیر تعلیم کی جانب سے اساتذہ اور بچوں کی جانیں بچانے کے لیے سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو دوسری جانب ڈینگی ایکٹیوٹی کے لیے اساتذہ کو سکول کھولنے کا پابند بنا دیا گیا ہے. عید کے دن بھی سکول کھول کر ڈینگی ایکٹیوٹی ضروری قرار دی گئی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بچے بچیاں گلیوں میں آوارہ گر دی کر رہے ہیں جب کہ اساتذہ کو سکول آنے کا پابند بنا دیا گیا ہے. اس سے بہتر تھا حکومت گروپس کی صورت میں تعلیمی سلسلہ برقرار رکھتی. تعلیمی حلقوں نے حکومت کے ان احکامات کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تشویش ناک قرار دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں