فیصل آباد میں آلائشات سے خوردنی تیل بنانے والی فیکٹری سیل

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ):ٰٖٖفیصل آباد کے نواحی علاقے مرضی پورہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اسپیشل آپریشنز ٹیم نے چھاپہ پار کر مضر صحت آئل بنانے والا یونٹ پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اسپیشل آپریشنز ٹیم نے فیصل آباد کے نواحی علاقے مرضی پورہ میں مضر صحت آئل تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا۔اس یونٹ میں جانورو ں کی آلائشوں سے خوردنی تیل تیار کیا جا رہا تھا جبکہ 25ہزار لیٹر خوردنی تیل اس یونٹ میں موجود تھا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رافیعہ حید ر کا کہنا تھا کہ اس یونٹ میں موجود 25ہزار لیٹر خوردنی تیل قبضے میں لیکر تلف کر دیا گیا ہے۔رافیعہ حیدر کے مطابق وہاں مختلف برانڈز کے ڈبوں کو بھی قبضے میں لیا جا چکا ہے جن میں مبینہ طور پر یہ آئل فروخت کیا جانا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں